اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی تحریک انصار اللہ نے نجران اور جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل برسائے ہیں- رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے سعودی عرب کے نجران علاقے میں دو فوجی ٹھکانوں پر بیس بار میزائل حملہ کیا- جیزان میں چار سعودی فوجی ٹھکانوں کو یمنی فوج اور انصارللہ کے جوانوں نے اڑسٹھ بار میزائل حملوں کا نشانہ بنایا- ان حملوں کے نتیجے میں یہ تمام فوجی ٹھکانے تباہ ہو گئے اور سعودی فوجی ان علاقوں سے فرار ہو گئے- یمنی فوج نے ملحمہ، بیضا اور سلعہ فوجی ٹھکانوں پر تیئیس کاتیوشا میزائل برسائے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
یمنی فوج نے نجران اور جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں-